پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل پاکستان سمیت ملک کی متعدد سرکاری اور نجی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا۔
سنیچر کو پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صرف گوگل پاکستان ویب سائٹ ہیک کی گئی اور گوگل کا انٹرنیشل پورٹل فعال
رہا۔
ریڈیو پاکستان نے ملک میں ٹیلی کیمونیکشن اور
انٹرنیٹ کے نگران ادارے پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گوگل پاکستان کی
ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔